Modi's hatred of Islam after the occupied
Kashmir is deprived of
millions of Muslim
Indian citizenship in Assam today.
↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹↹
English language
In Assam, the plan to snatch a citizenship to millions of Muslims,
citizenship lists will be released today, and security has been tough to deal
with potential protests in the state, according to police, approximately 60
thousand policemen will remain on duty.
Apart from these, 19 thousand paramilitary
personnel will also be deployed in Assam, the Modi government has said that the
practice will be repeated in West Bengal's border states, while police chief
says they have to deal with demonstrations Complete preparation.
On the other hand, Indian state Chhattisgarh's
Naxalites separatists announced their support for Kashmiris.
in urdu
آسام میں لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھیننے کا
منصوبہ، شہریت سے متعلق فہرستیں آج جاری کردی جائیں گی ،
ریاست میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی
سخت کردی گئی،پولیس کے مطابق تقریباً 60 ہزار پولیس اہلکار
ہفتے کو ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ ان کے علاوہ 19
ہزار نیم فوجی اہلکار بھی آسام میں تعینات رہیں گے، مودی
حکومت نے شہریت کے اس تجربے کی حمایت کرتے ہوئے
کہا ہے کہ اس مشق کو مغربی بنگال کی سرحدی
ریاستوں میں بھی دہرایا جائے گا جبکہ پولیس
سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مظاہروں سے نمٹنے کیلئے تمام تر
تیاری مکمل کرلی ہے۔کے ایم ایس کے مطابق نکسل
علیحدگی پسندوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک
آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے
کہ آرٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس
نے مل کر ختم کیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے
متاثرین نے بتایا کہ خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی
سیکورٹی فورسزنے انہیں گھروں میں گھس کر گرفتار
کیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ بجلی کے جھٹکے دیئے گئے اور
الٹا لٹکایا گیا جب کہ ایک نوجوان نے بتایا کہ
قابض بھارتی فوج نے اسے داڑھی سے پکڑ کر مارا اور زندہ جلانے کی
کوشش کی۔ پوری وادی کوچھاونی میں تبدیل
کردیا،کشمیریوں اور قابض فورسز کے درمیان کئی جھڑپیں بھی
ہوئیں،قابض فورسز رات کوگھروں میں گھس کرکشمیریوں
کوتشددکانشانہ بناتی ہیں۔وائس آف امریکا نے اپنی
رپورٹ میں مودی سرکار کے جھوٹے پروپیگنڈے کا
کچاچٹھا کھول کر رکھ دیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سری نگر
کے کئی علاقوں میں صورتحال مخدوش ہے،آرٹیکل 370
کی منسوخی کے فیصلے کے خلاف لوگوں میں شدیدغصہ
پایا جاتا ہے، وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں
معطل ہیں، لوگ محصور ہیں اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ
غائب ہے۔قطری چینل الجزیرہ نے دی سرکار کی مقبوضہ
وادی میں خفیہ کارروائیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے
بتایا کہ مقبوضہ وادی میں جھوٹ کے پردے کے پیچھے
کشمیری عوام پیلٹ گنز اور سخت پابندیوں سے لڑ رہے ہیں۔
نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کم سن بچوں کو بھی حراست
میں لیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم
ہونے کے بعد سے اب تک تین ہزار بیگناہ افراد کو
حراست میں لیا جاچکا ہے ،جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور
کم عمر لڑکوں کی ہے۔
0 Comments